the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


(ایجنسیز)

پرتھ، آسٹریلیا: آج جمعہ کے روز آسٹریلیا نے بحرِ ہند کے جنوب میں تیزی کے ساتھ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا۔بہتر موسم کی توقع کرتے ہوئے سیٹیلائٹ امیجز میں دکھائی دینے والے ملبے کو تلاش کیا جائے گا۔

جمعرات کو جاری کی جانے والی سیٹلائٹ امیجز میں جنوبی بحر ہند میں کچھ ملبہ دکھائی دیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ یہ لاپتہ طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے، یہ مقام آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے جنوب مغرب میں واقع میں ہے۔

کل خراب موسم کی وجہ سے رات کے وقت تلاش کا کام روکنا پڑگیا تھا۔

آسٹریلوی سیکورٹی اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو چار فوجی طیارے تلاش مہم میں مصروف ہیں ، ان میں رائل آسٹریلوی ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے تین اورین طیارے بھی شامل ہیں۔

ساتھ ہی ایک سویلین طیارے گلف سٹريم جیٹ بھی اس مہم میں شامل ہے۔ دو اورین ہوائی جہاز اور گلف سٹريم نے جمعہ کی صبح ست تلاش کا کام شروع کردیا تھا۔

اس جگہ کے زمین سے دور ہونے کی وجہ سے ہر طیارہ تلاش میں صرف دو گھنٹے ہی صرف کر سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ناروے کا ایک جہاز بھی جمعرات سے اس علاقے میں تلاش میں مصروف ہے۔ ایک دوسرا جہاز بھی وہاں پہنچنے والا ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا کی بحریہ کا ایک جہاز بھی راستے میں ہے۔

جمعرات کو چار نگران طیاروں اور چھ جہازوں نے مل کر اس وسیع علاقے



میں تلاش کا کام کیا تھا، لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

بعد میں دو آسٹریلوی اورین طیاروں کی مدد کے لیے امریکہ اور نیوزی لینڈ کے جہاز بھی اس مہم میں شامل ہو گئے تھے۔

ملائیشیا کے جہاز کی تلاش کے لیے جاری مہم سے واپس لوٹنے والے آسٹریلوی فضائیہ کے طیارے اے پی پی-3 سی اورین کے کپتان نے بتایا کہ موسم بہت خراب ہے، سمندر میں تیز لہریں اُٹھنے کے ساتھ زبردست طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس دوران ملائیشیا کے وزیر مواصلات ہشام الدين حسین نے بتایا کہ سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی ممکنہ ملبے کی تصاویر سے طیارے کی تلاش کے کام کو قابل اعتماد سمت حاصل ہوسکی ہے۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ جو سب سے بڑا ٹکڑا سیٹلائٹ کی تصاویر میں نظر آیا ہے، اس کا سائز تقریبا 25 میٹر ہے۔

جب سے طیارہ لاپتہ ہوا ہے اس وقت سے کئی مقامات پر اس کے ممکنہ ملبے کی تلاش کی جا چکی ہے لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

تفتیش کاروں نے جہاز کی تلاشی کے لیے ممکنہ علاقے کو دو کوریڈور میں تقسیم ہیں، ایک شمالی اور دوسرا جنوبی جہاں سات گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارے پہنچ سکتا ہے۔

یہ کوریڈور سیٹلائٹ پر موصول ہونے والے طیارے کے آخری سگنل کے مقام کی نشاندہی کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔

ملائیشیا کا کہنا ہے کہ دونوں کوریڈور پر مسلسل تلاش کا کام جاری ہے اور اس کام میں 18 جہاز ، 29 طیارے اور چھ ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.